Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی کو سر پر ہتھوڑا مار کرہلاک کرنے والے مصری کو سزائے موت

ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے حکام نے کویتی کے قتل کیس میں مصری شہری کو عدالت کے فیصلے پر موت کی سزا پر عملدرآمد کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ مشرقی ریجن میں مقیم مصری شہری احمد محمد کامل داغر نے کویتی شہری مطر مزبان فلاح الزھامیل کو سر پر ہتھوڑا مار کر ہلاک کیا تھا‘۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے’ پولیس نے واردات کے بعد فرار ہوجانے والے احمد داغر کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر احمد داغر کو موت کی سزا سنائی تھی۔ 
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سزائےموت کی توثیق اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے کردی تھی۔
ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا جسے گزشتہ روز الشرقیہ میں نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: