نئی دہلی میں ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات
اتوار 10 ستمبر 2023 11:26
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان کی ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں منعقد جی 20 کانفرنس کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں باہم دلچسپی کے أمور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
دوسری طرف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے متعدد أمور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔