رمضان میں ایک عمرہ کافی ہے، مفتی اعلی
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے مفتی اعلی شیخ عبد العزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ایک عمرہ کافی ہے۔ عمروں کی تکرار دوسرے لوگوں کو مشقت میں ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام میں ذکر واذکار میں مشغول ہونا بھی عمرہ سے بہتر ہے۔ رسول اکرم نے پوری زندگی میں صرف 4مرتبہ عمرہ کیا تھا۔ پہلا عمرہ حدیبیہ تھا جو 6ہجری میں کیا گیا تھا۔ دوسرا 7ہجری میں عمرہ قضا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تیسرا عمرہ 8ہجری میں ادا کیا جو جعرانہ کے نام سے معروف ہے ۔ یہ تینوں عمرے ذو القعدہ میں کئے گئے تھے جبکہ چوتھا عمرہ حجة الوداع میں ادا کیا۔