اگست میں مکانوں کے کرایوں 10.8 فیصد اضافہ
جمعرات 14 ستمبر 2023 21:24
پولٹری اورڈیری مصنوعات میں 5.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ اگست 2022 کے مقابلے میں 2023 کے دوران افراط زر کا بڑا سبب کرایوں میں اضافہ ہے۔
مال ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شماریات نے توجہ دلائی ہے کہ اگست 2023 کے دوران سعودی عرب میں مکانات کے کرایوں میں 10.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔
محکمہ شماریات نے توجہ دلائی کہ اگست 2023 کے دوران سالانہ افراط زر پر مکانات کے کرایوں میں اضافے کا بہت زیادہ اثر ہوا۔
دوسری جانب کھانے پینے کی اشیا میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ دودھ اور اس سے بننے والی اشیا اور انڈوں کی قیمت میں 5.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ اگست کے دوران مملکت بھر میں تھوک کے ریٹ 0.3 فیصد بڑھ گئے۔
زرعی پیداوار اور مچھلیوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2.3 فیصد ان کے نرخ کم ہوئے۔