Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایجارسسٹم کے تحت کرایے ناموں کی رجسٹریشن میں اضافہ 

گزشتہ ماہ ’ایجار‘ کے ذریعے کرایے ناموں میں 236 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ایجار سسٹم کے تحت دو لاکھ  62 ہزار سے زیادہ کرایہ داروں نے مئی  2023 کے دوران رجسٹریشن کرائی۔ ’ایجار‘ سروس  نیٹ ورک کے قیام کے  بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔ ایجار سسٹم میں سعودی عرب کے 160 سے زیادہ شہر اور کمشنریاں شامل  کرلی گئی ہیں۔ 
اخبار  24 کے مطابق ایجار نیٹ ورک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  مئی  2023 کے دوران گزشتہ برس 2022 کے ماہ مئی کے مقابلے میں کرایے پر اٹھنے والے مکانات کی تعداد میں 236 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایجار سسٹم کے تحت 2 لاکھ 3 ہزار سے زیادہ مکانوں کے کرایے نامے رجسٹرکرائے گئے۔  
دوسری جانب 59 ہزار سے زیادہ دکانیں اور تجارتی مراکز کرایے پر حاصل کیے گئے  ہیں۔ دکانوں اور تجارتی مراکز کے حوالے  سے  مئی  2023 میں 210 فیصد اضافہ ہوا۔ 
سب سے زیادہ مکان، دکانیں اور تجارتی مراکز ریاض شہر میں کرایے پر اٹھایے گئے یہاں ان کی تعداد  58 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ۔
 جدہ میں 35 ہزار مکان، دکانوں اور تجارتی مراکز جبکہ مکہ مکرمہ اور دمام  12 ہزار سے زیادہ اور مدینہ منورہ دس ہزار سے زیادہ کرایہ معاہدوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ 

شیئر: