Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر وزارت دفاع کے ایئر اور بحری شو کن شہروں میں ہوں گے

جدہ میں واٹر فرنٹ بحری جہازوں اور میرین سیکورٹی بوٹس کی پریڈ ہوگی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی مسلح افواج  93 ویں قومی دن کے موقع پر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گی جس میں مملکت کے مختلف میں فضائی اوربحری شوز شامل ہیں۔
وزارت کے بیان کے مطابق  رائل سعودی ایئر فورس کے مختلف قسم کے جیٹ طیارے جن میں ٹائیفون، ایف 15 اور ٹورنیڈوز شامل ہیں مملکت کے 13 شہروں ریاض، جدہ، ظہران، دمام، الجوف، جبیل، الاحسا، طائف، الباحہ، تبوک، ابہا ، خمیس مشیط، اور الخبر میں پرفارم کریں گے۔
سعودی ہاکس ایروبیٹک ٹیم 23 ستمبر کو قومی دن کی تقریبات میں مملکت کے کئی شہروں میں فارمیشنز اور فضائی نمائش بھی منعقد کرے گی۔
رائل سعودی نیوی بھی مشرقی اور مغربی بحری بیڑوں میں بحری پریڈ اور شوز کے ساتھ تقریبات میں حصہ لے رہی ہے۔
جدہ میں واٹر فرنٹ بحری جہازوں اور خصوصی میرین سیکورٹی بوٹس کی پریڈ، ہیلی کاپٹر ایئر شو، گاڑیوں کے ساتھ فوجی پریڈ،  پیادہ اور گھڑ سوار دستوں کے لیے ہتھیاروں اور آلات کی نمائش کا مشاہدہ کرے گا۔
جبیل کے الفناتیر بیچ پر بحریہ کے کمانڈوز ایک عمارت کے اندر دشمن کے اہداف کو بے اثر کرنے کے لیے ایک فرضی ایمفیبیئس کریں گے۔
یہ شہر، جو مشرقی صوبے میں واقع ہے، ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ایک ایئر شو، سعودی پرچم کے ساتھ فری جمپ، ایک فوجی پریڈ، ہتھیاروں، فوجی مشینری اور آلات کی نمائش اور بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیوں کی میزبانی بھی کرے گا۔

شیئر: