سعودی عرب سے امدادی سامان کا تیسرا طیارہ لیبیا روانہ
’لیبیا روانہ ہونے والے تیسرے طیارے میں 50 ٹن امدادی سامان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
لیبیا میں طوفان سے متاثریں کی امداد کے لیےسعودی عرب سے تیسرا طیارہ روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بنغازی روانہ ہونے والے طیارے میں 50 ٹن امدادی سامان ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر لیبیا میں طوفان سے متاثرین کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے‘۔
’روانہ کئے جانے والے طیارے میں غذائی سامان ہے جس میں خشک راشن کے علاوہ کھجور اور ڈبوں میں بند غذائیں ہیں‘۔