ریاض سیزن 2023، کیا کچھ ہونے جا رہا ہے؟
’ریاض سیزن میں بہت سے نئےتفریحی پروگرامات اوربین الاقوامی تجربات شامل کئے جارہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ ریاض سیزن 2023 کا نیا لوگو جاری کرتے ہوئے اس میں ہونے والی سرگرمیوں کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن میں بہت سے نئےتفریحی پروگرامات اوربین الاقوامی تجربات شامل کیے جا رہے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔‘
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کی افتتاحی تقریب 28 اکتوبر کو ہوگی جس میں دنیا کے بہترین سٹار شرکت کریں گے‘۔
’ریاض سیزن میں تین فری زونز کے علاوہ سب سے بڑی ہیوی ویٹ باکسنگ فائٹ ہو گی‘۔
’اس کے علاوہ بڑے کنسرٹس بولیوارڈ ہال میں منعقد ہوں گے، جس میں 40 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے‘۔
باربی ورلڈ جیسے نئے تجربات بھی ریاض سیزن کا حصہ ہوں گے جبکہ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار ڈزنی کیسل کی میزبانی کی جائے گی۔