مختلف شہروں سے 750 موٹر سائیکلیں ضبط
’جو قوانین گاڑیوں پر لاگو ہیں وہیں موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہوتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں گزشتہ ہفتہ تفتیشی کارروائیوں کے نتیجے میں 750 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موٹر سائیکلیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ جو ٹریفک قوانین گاڑیوں پر لاگو ہوتے ہیں وہی موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہیں‘۔
’موٹر سائیکل چلانے کے خواہشندوں کو چاہئے کہ وہ گاڑی کے کاغذات، نمبر پلیٹ، ہیلمٹ، لائسنس اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں‘۔
محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ’ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت ہے کہ جہاں کہیں بھی موٹر سائیکل کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر ضبط کرلیں‘۔
’ضبط شدہ موٹر سائیکل سرکار کی ملکیت میں چلی جاتی ہے جسے دوبارہ حاصل نہیں کیا جاسکتا‘۔