Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی بحران کے حل کے لیے سعودی کوششوں کا خیر مقدم

’صنعا سے ایک وفد کو یمن میں دائمی امن اور فائر بندی کے لیے ریاض آنے کی دعوت دی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویت اور بحرین نے یمنی بحران کے حل کے لیے عمان کے تعاون سے سعودی عرب کی تازہ کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے عمان کے توسط سے صنعا سے ایک وفد کو یمن میں دائمی امن اور فائر بندی کے لیے ریاض آنے کی دعوت دی ہے۔
یمنی بحران کے حل کے لیے ریاض میں ہونے والے مذاکرات اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ہوں گے۔
بحرینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’منامہ سعودی عرب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یمنی بحران کے حل کے لیے مذاکرات کی بھرپور تائید کرتا ہے‘۔
بحرینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’یمن کی وحدت اور سلامتی کے علاوہ یمنی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہمارا اولین مطالبہ ہے‘۔
دوسری طرف کویتی وزارت خارجہ نے بھی صنعا سے وفد کو مذاکرات کی سعودی دعوت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’جی سی سی اینیشیٹو اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر مبنی حل یمن میں امن قائم کرنے کا ضامن ہوسکتا ہے‘۔

شیئر: