سعودی عرب میں قصیم ریجن کی عنیزہ کمشنری کے ایک ریستوران پر بڑا سا بورڈ نصب ہے جس پر تحریر ہے ’ابو ریان کے عوامی پکوان یہاں دستیاب ہیں۔ یہ علاقے کے معروف ریستورانوں میں سے ایک ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معروف شیف ابو ریان الحمدان نے کہا کہ ’ریستوران میں گزشتہ دنوں بڑی تبدیلی آئی۔ کئی ایسے پکوان متعارف کرائے گئے ہیں جنہیں ناشتے، لنچ اور ڈنر میں سب پسند کرتے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا ’ہمارے یہاں انواع و اقسام کے عوامی پکوان خاص انداز سے تیار اور پیش کیے جاتے ہیں۔ عنیزہ میں تاریخی پروگراموں میں آباؤ اجداد کے دور کے خاص پکوان پیش کیے جاتے ہیں‘۔
ابو ریان نے بتایا کہ’ ریستوران میں ہر قسم کے عوامی پکوان سال بھر دستیاب رہتے ہیں۔ گوشت اور مرغی سے قدیم عوامی پاستا تک سب کچھ ہے‘۔