Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گڑھوں یا رکاوٹوں سے گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کیسے؟

شکایت کا باقاعدہ جائزہ لے کر اس کی رپورٹ طلب کی جائے گی۔ (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں روڈ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’آبادی کے باہر گڑھوں یا رکاوٹوں یا تعمیراتی سامان سے گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لیے محکمہ ٹریفک  یا روڈ سکیورٹی فورس سے رابطہ کیا جائے۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’آبادی سے باہر شاہراہوں کے حوالے سے شکایات اور اعتراضات 938 یا اتھارٹی کے پلیٹ فارم ایکس پر درج کی جائیں جس پر کارروائی ہوگی۔‘  
روڈ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے ’آبادی کے اندر واقع  سڑکوں کی خرابی، رکاوٹوں اور گڑھوں وغیرہ سے پہنچنے والے  نقصان کی تلافی  اتھارٹی کے دائرہ اختیار سے خارج ہے۔ یہ وزارت بلدیات و دیہی  و آباد کاری امور کی ذمہ داری ہے۔‘ 
اتھارٹی سے استفسار کیا گیا تھا کہ اگر آبادی سے باہر کسی شاہراہ پرگاڑی کو شاہراہ کی خرابی یا گڑھے یا رکاوٹ یا تعمیراتی سامان سے نقصان  پہنچےو تو ایسی صورت میں محکمہ ٹریفک سے رابطہ کیا جائے یا روڈ سیکیورٹی فورس سے۔ 
اتھارٹی نے جواب میں کہا کہ ’شکایت کا باقاعدہ جائزہ لے کر اس کی رپورٹ طلب کی جائے گی۔ ٹھیکے دار کو محکمہ ٹریفک یا روڈ سیکیورٹی فورس سے رجوع  کرکے مسئلہ حل کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔‘
علاوہ ازیں وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ ’اگر کسی کی گاڑی کو آبادی کے اندر سڑک سے گزرتے ہوئے  کوئی نقصان پہنچے تو ایسی صورت  میں بلدی ایپ پر شکایت درج کرائی جائے۔‘

شیئر: