Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس ڈرائیوروں سے 9 گھنٹے ڈیوٹی لی جا ئے گی: ٹرانسپورٹ اتھارٹی

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ فیصلے پر عمل درآمد 30 اپریل سے ہوگا‘( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بسوں کے ڈرائیوروں سے چوبیس گھنٹے میں ڈیوٹی کی انتہائی حد 9 گھنٹے مقررکی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ ہفتے میں دو بار اس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ ڈیوٹی کا دورانیہ توسیع کے بعد دس گھنٹے تک ہوگا‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق  ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ فیصلے پر عمل درآمد 30 اپریل سے ہوگا‘۔
’ہفتے میں ڈرائیوروں کی ڈیوٹی کا انتہائی دورانیہ 56 گھنٹے ، 14 دن کے دوران اوور ٹائم 90 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے۔اس سے زیادہ ڈیوٹی اوور ٹائم کے نام سے نہیں لی جاسکتی‘۔ 
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈرائیوروں کا بوجھ کم کرنے کے لیے مسلسل ساڑھے چار گھنٹے ڈرائیونگ کے بعد 45 منٹ آرام کا وقفہ دینے کی بھی پابندی لگائی ہے۔

شیئر: