Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میٹرو کے ایک اور سیکشن کا افتتاح

نئی دہلی۔۔۔۔۔شہری ترقی کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو اور وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے اتوار کی صبح مشترکہ طور پر دہلی میٹرو کے ہیریٹیج لائن کا افتتاح کیا۔ اس سیکشن میں 4اسٹیشن ، دلی گیٹ، جامع مسجد اور لال قلعہ آتے ہیں ۔ یہ سیکشن وائلٹ لائن کا توسیعی منصوبہ ہے جو فرید آباد کو آئی ٹی او سے ملاتا ہے جس کے نتیجے میں دہلی گیٹ، دریا گنج ، جامع مسجد، مٹیا محل ، لال قلعہ اورچاندنی چوک کے علاقے پہنچنا آسان ہوجاتا ہے۔

شیئر: