Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

امارات کے سفیر سعودی وزیر خارجہ کے لیے اماراتی ہم منصب کا مکتوب پہنچایا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کا مکتوب موصول ہوا ہے۔
عرب نیوز اور ایس پی اے کے مطابق مکتوب دوطرفہ تعلقات سے متعلقق  ہے جو دونوں برادرملکوں کو جوڑتے ہیں۔
 نائب وزیر خاجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی سے منگل کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں امارت کے سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نےملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزۃ لینے کے علاوہ مشتترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: