Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اورفرانس کی عسکری مشقیں شروع

مشترکہ مشقیں ’جنوب کا شیر‘ کے عنوان سے شروع کی گئی ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب اور فرانس کی افواج نے ’جنوب کا شیر 4‘ کے عنوان سے بری مشقیں جمعرات کو شروع کردیں۔ 
فرانس کے سومیور آرمی سکول کے کمانڈر بریگیڈیئر بنوا امونیہ نے بری مشقوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کی طرف سے کرنل زیاد بن سعد الجلیل موجود تھے۔ 
افتتاحی تقریب کے موقع پر مشقوں کے آغاز کا اعلان دونوں ملکوں کے پرچم بلند کرکے کیا گیا۔ 
فرانسیسی فوجی دستے کے بریگیڈیئر نے سعودی بری فوجی دستے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مشقوں میں شامل عسکری یونٹس پوری طرح سے تیار ہیں۔ 
مشقوں کا مقصد عسکری تعاون کا استحکام، دونوں ملکوں کے فوجیوں کے تجربات کا تبادلہ، عسکری آپریشنوں کے تصورات میں یکسانیت اور باقاعدہ نیز گوریلا جنگ کی منصوبہ بندی اور عسکری فیصلوں میں یگانگت لانا ہے۔
پروگرام کے مطابق بری فوجی مشقوں کے دوران سیمینار بھی ہوں گے جن میں  دونوں ملکوں کے اہم افسران لیکچرز دیں  گے۔ 

شیئر: