Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

چرس یمن سے سعودی عرب لائی جارہی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
یمن نے الودیعہ چیک پوسٹ کے راستے سعودی عرب سمگل کی جانے والی 447 کلو گرام منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ 
یمنی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حضرموت کمشنری کی الودیعہ بری سرحدی چیک پوسٹ کے سیکیورٹی افسران  نے 447 کلو گرام کے  لگ بھگ چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی میڈیا کا کہنا ہے کہ چرس کو سعودی عرب جانے والے ٹرک کے سائیڈ فیول ٹینک کے عقب میں چھپایا گیا تھا۔ 
یمنی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹرک کی تلاشی شبے کی بنیاد پر لی گئی تھی۔

شیئر: