Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے چار علاقوں میں منشیات سمگل کرنے کی کئی  کوششیں ناکام 

سمگلروں کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے  کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: ایس ہی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ’ مملکت کے چارعلاقوں میں منشیات سمگل کرنے کی  کئی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ’سرحدی محافظوں نے نجران، جازان، عسیر اور الشرقیہ ریجنوں میں کارروائیاں کی ہیں‘۔

نجران، جازان، عسیر اور الشرقیہ ریجنوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)

’ 39 ٹن 447 کلو گرام قات،837 کلو گرام حشیش، 336694 نشہ آور گولیاں اور 478620 ممنوعہ طبی گولیاں سمگل کی کوششیں ناکام  بنائی گئی ہیں‘۔ 
ترجمان کا کہنا ہے’سمگلروں کو گرفتار کرکے انہیں ضبط شدہ نشہ آور اشیا سمیت متعلقہ ادارے  کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: