سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’عدالت نے نشہ آور اشیا استعمال کےلیے ذخیرہ کرنے والے سعودیوں اور غیرملکیوں کو دو برس قید کی سزا سنائی ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ ’جدہ میں ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد کیس سپیشل کورٹ بھیجا گیا تھا۔ دو مقامی شہری اور دو مقیم غیرملکی ملوث تھے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ’ ملزمان پر نشہ آور اشیا ذخیرہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی گئی‘۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے’ نشہ آور اشیا کے سدباب کے لیے سخت کارروائی کے لیے پرعزم ہیں۔ جو بھی اس میں ملوث ہوگا اسے عدالت کے ذریعے عبرتناک سزا دلوائی جائے گی۔ ہمارا مقصد معاشرے کے امن و صحت کو خطرناک آفت سے تحفظ فراہم کرنا ہے‘۔