Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمشنر جدہ نے موسم برسات میں احتیاطی منصوبے کا جائزہ لیا 

کمشنر جدہ نے برسات کے موسم میں شہری دفاع کے اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف کی۔ (فوٹو، ایس پی اے)
کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی کو بارش اور سیلاب کے مسائل سے نمٹنے کے لیے شہری دفاع کا منصوبہ پیش کر دیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع جدہ کے قائم مقام ڈائریکٹر بریگیڈیئر احمد الغامدی نے جمعرات کو بن جلوی سے ملاقات کرکے انہیں بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے انتظامات سے آگاہ کیا۔ 
کمشنر جدہ نے برسات کے موسم میں شہری دفاع کے اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف کی۔ 
واضح رہے ان دنوں مملکت کے مختلف شہروں میں موسم برسات کا آغا ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے جدہ شہر میں شہری دفاع کی جانب سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں۔

 شہری دفاع کی جانب سے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

شہری دفاع کی ٹیمیں موسم برسات میں بڑی شاہراہوں پرموجود انڈرپاسز سے برساتی پانی کے اخراج کے لیے خصوصی انتظامات کرتی ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
شہری دفاع کی جانب سے موسم برسات سے قبل ہی خصوصی منصوبہ مرتب کیا جاتا ہے جس پر عملدرآمد موسمی رپورٹ جاری ہونے کے ساتھ ہی کر دیا جاتا ہے۔

شیئر: