Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقوں میں آج بارش ہوگی ؟

عسیراورجازان میں کہیں تیز جبکہ کہیں ہلکی بارش کی توقع ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے مکہ ریجن سمیت مملکت کے متعدد علاقوں میں آج بروز جمعہ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بعض شہروں میں گردوغبار اورتیز ہوا چلنے کا بھی امکان ہے۔
موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، شرقیہ ، جازان ، عسیر ، الباحہ ، حائل اور تبوک میں موسم آبرآلود رہے گا جہاں کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے الجموم اورالکامل میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ مکہ مکرمہ شہر ، خلیص اورالکامل میں تیزہوائیں چلنے کی امکان ہے۔
طائف ، اضم ، میسان اورالعرضیات میں درمیانے درجے کے بارش جبکہ جدہ ، اللیث اوررابغ میں جمعہ کی شام 7 بجے سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ میدانی علاقوں میں ہوا کی وجہ سے ریت بھی اڑے کی جس سے شاہراہوں پرحد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
حائل اورمشرقی ریجن کے علاقے بھی تیز ہوا اورگرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے علاوہ ازیں الخفجی ، النعیریہ ، حفرالباطن ، الجبیل ، دمام ، ظھران ، القطیف ، راس تنورہ میں بھی گرد وغبار کا سلسلہ شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مدینہ منورہ ریجن کے علاقے بدر اورینبع میں بھی شام 7 بجے تک تیز ہوا کے ساتھ موسم غبار آلود رہے گا۔

مدینہ منورہ اورتبوک ریجن میں گرد وغبار چھایا رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

تبوک ریجن میں الوجہ ، املج ، ضبا اورنیوم شرما کے علاقے بھی گردو غبار کی لپیٹ میں رہیں گے جس کا سلسلہ رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
عسیر ریجن میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے ۔ خمیس مشیط ، سراۃ عبیدہ ، ظھران الجنوب ، النماص ، بلقرن اورتنومہ میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ المجاردہ ، بارق ، رجال المع اورمحایل میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے جو رات گئے تک جاری رہے گی۔
جازان ریجن کے متعدد علاقے بارش اورتیز ہواوں کی لپیٹ میں رہیں گے جس سے حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

شیئر: