Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں سعودی ثقافتی مشن نے یوم وطنی منایا

جاپان میں سعودی عرب کے 64 طلبا مختلف جامعات میں زیر تعلیم ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
جاپان میں سعودی عرب کے ثقافتی مشن نے حالیہ دنوں مملکت کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر ایک اجتماع کی میزبانی کی جس میں دونوں ممالک کے حکام اور طلبا نے شرکت کی۔
عرب نیوز جاپان کے مطابق جاپان میں سعودی ثقافتی اتاشی کے دفتر کے ڈائریکٹر بدر العتیبی نے تقریب میں مملکت کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارک باد دی۔
بدر العتیبی نے کہا کہ ’ اس دن، ہم ان عظیم اصولوں کو یاد کرتے ہیں جن کی بنیاد پر ہمارے پیارے ملک کی بنیاد اسلام کی شریعت پر رکھی گئی تھی اور انصاف، مساوات اور رواداری کی قدروں کو فروغ دیا گیا تھا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم شاہ عبدالعزیز آل سعود کے تاریخی کارناموں کو بھی یاد کرتے ہیں، اس ملک کو قائم کرنے، اسے متحد کرنے اور جزیرہ نما عرب کے وسیع علاقوں پر اپنا اثر و رسوخ پھیلانے والے پہلے بانی کے ساتھ‘۔
بدر العتیبی نے کہا کہ ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے دانشمندانہ وژن، ٹھوس اقدامات اور مملکت کے ویژن 2030 کے ذریعے ہمارا ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کرنا چاہتا ہے‘۔
اس تقریب میں کیو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کاورو یاماموتو کے لیکچرز شامل تھے جن کا عنوان تھا ’جاپان میں عربی ادب، اور ’سعودی قومی دن‘ جسے توکائی یونیورسٹی میں ماسٹرز کے طالب علم فیصل سربلند نے پیش کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے بارے میں ایک ویڈیو دکھائی گئی جس کے بعد ایک لیکچر ’مائی جرنی ٹو مکہ‘ جسے کیو یونیورسٹی میں بیچلر ڈگری کے طالب علم عقیل قریشی نے پیش کیا۔
ثقافتی مشن کے اعداد و شمار کے مطابق، جاپان میں سعودی عرب کے 64 طلبا زیر تعلیم ہیں جو نیوکلیئر، ایرو سپیس اور انفارمیشن سسٹم انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ دندان سازی، تقریر اور سماعت کی تھراپی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

شیئر: