Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل نے ڈوڈل کو سعودی عرب کے قومی پرچم سے سجا دیا

پرچم کو کلک کرنے سے قومی دن کے حوالے سے اہم سائٹس سامنے آتی ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے 93 قومی دن ( یوم وطنی ) کی مناسبت سے گوگل سرچ انجن نے بھی ڈوڈل کو سعودی پرچم سجایا ہے۔
الیوم نیوز کے مطابق گوگل کے ڈوڈل پربنے سعودی عرب کے قومی پرچم کو کلک کرنے سے مملکت کے 93 ویں قومی دن کے حوالے سے اہم سائٹس سامنے آتی ہیں۔
علاوہ ازیں پیج کھلتے ہی قومی دن کے حوالے سے آتشبازی کی متحرک تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔
خیال رہے گزشتہ برس بھی گوگل کی جانب سے ڈوڈل کوسعودی عرب کے پرچم سے مزین کیا تھا۔
2018 میں گوگل نے ڈوڈل پر سعودی عرب کا پہلا ڈاک ٹکٹ لگایا گیا تھا۔
اس سے قبل بھی گوگل نے ڈوڈل کو سعودی قومی لباس ثوب اور عبایا دکھا کر سعودی عرب کے ثقافتی ملبوسات کو اجاگر کیا تھا۔

شیئر: