Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈیزائنر رنا الفھید کی میلان فیشن ویک میں نئی کلیکشن

سعودی 100 برانڈز انیشیٹو کے ایک حصے کے طور پر ڈیزائن کی نمائش کررہی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ڈیزائنر رنا الفھید اور اقمرت برانڈ کی بانی فیشن ویک کے موقع پر میلان میں اپنی تازہ ترین کلیکشن پیش کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کے 39 دیگر ڈیزائنرز کے ساتھ رنا الفھید سعودی 100 برانڈز کے انیشیٹو کے ایک حصے کے طور پر وائٹ میلانو کے دوران اپنے ڈیزائن کی نمائش کر رہی ہیں۔
رنا الفھید نے عرب نیوز کو بتایا ’وائٹ میلانو کے حصے کے طور پر میلان میں اپنے ڈیزائنز کو پیش کرنا ایک خواب کا پورا ہونا ہے۔ ایسے باوقار بین الاقوامی سٹیج پر آنا ایک ناقابل یقین احساس ہے جو سعودی فیشن کو دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کلیکشن کا ہر ٹکڑا کیمیلیا کی نازک پنکھڑیوں سے متاثر ہوتا ہے جس میں پیچیدہ پھولوں کی شکلیں اور نرم کپڑے شامل ہوتے ہیں۔‘  
سعودی ڈیزائنر نے کہا کہ ’میں اس کلیکشن میں روایت اور جدیدیت کے ہم آہنگ امتزاج کے ساتھ ساتھ کیمیلیا سے متاثر منفرد رنگ پیلیٹ کو ظاہر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں جو ہماری ثقافت کی خوبصورتی اور خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔‘
رنا الفھید نے کہا کہ ’سعودی 100 برانڈز کا حصہ بننا اور بیرون ملک سعودی ثقافت کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزام کا باعث ہے۔ یہ ایک ذمہ داری ہے جسے میں سنجیدگی سے لیتی ہوں اور فیشن کے ذریعے ہماری ثقافت کا سفیر بننا اعزاز کی بات ہے۔‘

رنا الفھید اپنے برانڈ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا رہی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

انہوں نے کہا کہ ’وہ امید کرتی ہیں کہ میلان میں ہونے والا یہ شو نہ صرف عالمی فیشن کے منظر نامے پر اپنے برانڈ کی پہچان حاصل کرے گا بلکہ دوسرے سعودی ڈیزائنرز کو بھی اپنے خوابوں کو آگے بڑھانے اور مملکت کی ثقافت کو ظاہر کرنے کی ترغیب دے گا۔‘
رنا الفھید اس سے قبل سعودی فیشن کمیشن کی جانب سے شہزادی ریما بنت بندر کے اعزاز میں نیویارک میں منعقدہ ایک شو میں اپنے ڈیزائن پیش کر چکی ہیں۔
سعودی ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب میں فیشن کا منظر بہت زیادہ تیار ہوا ہے۔ مقامی ٹیلنٹ کی تعریف میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمارے ملک میں پنپتی تخلیقی صلاحیتوں کا مشاہدہ کرنا حوصلہ افزا ہے۔‘
رنا الفھید فی الحال اپنے برانڈ کو بین الاقوامی سطح پر پھیلانے پر کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا’میں بین الاقوامی آرٹسٹس اور ڈیزائنرز کے ساتھ مل کر انوکھے کلیکشن تخلیق کر رہی ہوں جو ثقافتوں کو آپس میں ملاتے ہیں اور فیشن کے ذریعے زبردست کہانیاں سناتے ہیں۔‘
اقمرت کی پیرس فیشن ویک 2023 میں شرکت کی توقع ہے جو 25 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔

شیئر: