سعودی ڈیزائنر پیرس فیشن ویک میں شرکت کریں گے
یہ اقدام فیشن کے شعبے کو ترقی دینے کی کوشش کا حصہ ہے ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی فیشن کمیشن نے جون کے آخر میں پیرس فیشن ویک کے موقع پر سعودی 100 برانڈز پروگرام میں متعدد ڈیزائنرز کی شرکت کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جولائی کے آغاز میں پیرس فیشن ویک میں سعودی ڈیزائنرز بھی حصہ لیں گے۔
سعودی فیشن کمیشن کے سی ای او بورک کیک میک کا کہنا ہے کہ ’ہمیں ان دو ایونٹس میں شرکت کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو مقامی ہنرمندوں کو اپنے بین الاقوامی ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بنائے گا اور ان کے ساتھ تجربات کا تبادلہ اس انداز میں کرے گا جو ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہو گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی 100 برانڈ پروگرام نے 2021 میں آغاز کے بعد سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مملکت کے پاس فیشن کی دنیا میں منفرد برانڈز اور ممتاز مقامی ٹیلنٹ کی ایک وسیع رینج موجود ہے اور کمیشن انٹرنیشنل شرکت کے ذریعے انہیں اس قابل بنانا چاہتا ہے کہ وہ ماہرین کے ساتھ رابطے کر سکیں یہ فیلڈ اور ان سے فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ اپنی مہارتوں اور اپنے ٹریڈ مارکس کو تیار کر سکیں۔‘
تیارملبوسات کی نمائش میں 50 سے زائد برانڈز 25 سے 27 جون تک اپنے سامان کی نمائش کریں گے۔ سعودی کافی کمپنی پیرس میں 3 سے 5 جولائی تک ہونے والی کاؤچر نمائش کو سپانسر کرے گی۔
یہ شرکت فیشن کے شعبے کو ترقی دینے اورمقامی ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے کمیشن کی کوششوں کے حصے کے طور پر آتی ہے۔
یہ وزارت ثقافت کی جانب سے انٹرنیشنل ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے سٹرٹیجک اہداف میں سے ایک کے طور پر سعودی ویژن 2030 کے تحت آتی ہے۔
سعودی فیشن کمیشن نے 2021 میں ایک ایسے سٹریٹجک اقدام کے طور پر سعودی 100 برانڈ پروگرام کا آغاز کیا جس کے ذریعے کمیشن کا مقصد 100 سعودی فیشن برانڈز کو تربیت، رہنمائی اور خصوصی مشاورت کے ذریعے اپنی مقامی اور انٹرنیشنل منڈیوں کو ترقی دینے اور مدد فراہم کرنا ہے۔