Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان، ایران اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے ملاقت

نگراں پاکستانی وزیر خارجہ نے مختلف ایشوز پر او آئی سی کے کردار کو سراہا (فوڈو: عرب نیوز)
 اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں او آئی سی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے علاوہ او آئی سی کے ایجنڈے کے اہم موضوعات جیسے مسئلہ فلسطین، کشمیر اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگراں پاکستانی وزیر خارجہ نے ان ایشوز کے حوالے سے او آئی سی کے کردار کو سراہا۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے بھی ملاقات کی۔ 
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو ڈنمارک کی جانب سے مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کے لیے ایک قانون بنانے کی تجویز سے آگاہ کیا۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے قرآن پاک کے نسخوں کو بار بار نذر آتش کرنے اور ان کی بے حرمتی کے واقعات پر او آئی سی کے موقف کا اعادہ کیا جیسا کہ اور آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے فیصلے میں بیان کیا گیا ہے۔
انہںں نے اس بات پر زور دیا کہ’ متعلقہ ممالک اس طرح کے واقعات کو روکنے کےلیے اقدامات کریں‘۔
انہوں نے اسلسلسے میں ڈنامارک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامت کی بھی تعریف کی
اور آئی سی سکریٹری جنرل نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات میں او آئی سی اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کے ساتھ مشترکہ اسلامی کوششوں کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات بشمول فلسطین کاز، افغانستان کی صورتحال اور اسلاموفوبیا سے نمنٹے کے لیے اور آئی سی کے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔

شیئر: