Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، یمنی سرحد پر حوثیوں کے حملے میں ایک افسر سمیت دو بحرینی فوجی ہلاک

پیر کی صبح ہونے والے اس حملے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
بحرینی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ جنگ زدہ یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر حوثیوں کے ایک ڈرون حملے میں ایک بحرینی افسر اور سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بحرینی فوج کا کہنا ہے کہ’ ہلاک ہونے والے اہلکار سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر تعینات تھے جو یمن میں قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کا حصہ تھے۔ 
ایک بیان میں کہا گیا ’ پیر کی علی الصباح ہونے والے اس حملے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا ’ یمن میں جنگ کے فریقین کے درمیان فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے باوجود حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات بحرینی فوج کے ٹھکانوں پر ڈرون کے ذریعے یہ دہشت گردانہ کارروائی کی ہے‘۔
’فوجیوں کی میتوں اور زخمیوں کی بحرین منتقلی کے لیے طبی عملے کے ساتھ ایک  طیارہ بھیج دیا گیا ہے‘۔  
بحرین نے ڈرون حملے میں مرنے والوں کے رشتہ داروں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: