Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامرخان، سنی دیول اور ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی کی شراکت میں فلم کی شوٹنگ جنوری میں متوقع

عامر خان آر ایس پرسانا کی ہدایت کردہ فلم ’چیمپئنز‘ کے ساتھ مختصر وقفے کے بعد واپسی کے لیے تیار ہیں (فوٹو: کوئی موئی)
عامر خان نے ہدایت کار راجکمار سنتوشی کے ساتھ دو فلموں کا معاہدہ کیا ہے جس میں سے ایک میں عامر خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور دوسری میں وہ ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے اس فلمساز کے ساتھ منسلک نظر آئیں گے۔
شوبز ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق عامر خان اور راجکمار سنتوشی اپنے ایکشن سے بھرپور ڈرامے کے لیے مختلف عنوانات پر غور کر رہے ہیں۔
دوسری طرف سنی دیول اور راجکمار سنتوشی کچھ عرصے سے ایک ممکنہ تعاون کے بارے میں بات کر رہے ہیں، اور عامر خان کے ساتھ بطور پروڈیوسر فلم ریلیز ہونے کے راستے پر ہے۔ یہ تینوں رواں برس دسمبر یا جنوری 2024 کے آس پاس فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔
اس شراکت داری کا باضابطہ اعلان سنی دیول کی 66 ویں سالگرہ پر 19 اکتوبر کو متوقع ہے۔
پنک ولا نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ’عامر، سنتوشی اور سنی نے گزشتہ شام ایک طویل میٹنگ کی تھی اور وہ فنانس اور شوٹنگ ٹائم لائنز کے حوالے سے ایک ہی صفحے پر تھے۔ تین ماہ کی میراتھن شوٹنگ جنوری میں شروع ہونے کی امید ہے۔‘
دریں اثنا، عامر خان آر ایس پرسانا کی ہدایت کردہ فلم ’چیمپئنز‘ کے ساتھ مختصر وقفے کے بعد واپسی کے لیے تیار ہیں۔ فلم دسمبر 2024 میں کرسمس کے موقع ریلیز ہوگی۔ عامر خان جنوری 2024 میں اپنی بیٹی ایرا کی شادی کے بعد فلم کی ایکٹنگ کا آغاز کریں گے۔

شیئر: