سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ’ دارالحکومت ریاض کے بعض پرانے محلوں کو منہدم کرنے کے دعوے درست نہیں ہیں‘۔
الریاض اخبار کے مطابق سعودی عہدیدار نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ’حالیہ ایام کے دوران سوشل میڈیا پر مسلسل یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ ریاض کے بعض پرانے محلے منہدم کیے جائیں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ دعوے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے پرانے محلوں کو نئے ڈیزائن اور جدید انداز سے ازسرنو تعمیر کیا جائے گا۔ پرانے محلوں کی سڑکیں عمدہ ہوں گی جبکہ پرانے محلوں کے مکینوں کو معاوضے دیے جائیں گے‘۔