Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: پبلک مقام پر مارپیٹ میں تین افراد گرفتار، وڈیو شیئر کرنے والا شہری بھی زیر حراست

زیر حراست افراد کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت کے ایک پبلک مقام پر ہونے والے جھگڑے کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا ہے۔
وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ پبلک مقام پر دو افراد آپس میں لڑ رہے ہیں جبکہ ایک خاتون بھی بھاگتی ہوئی آتی ہے اور جھگڑے کا حصہ بنتی ہے۔ 
محکمہ امن عامہ کے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر ریاض پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ جھگڑے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا‘۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا ’ جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شہری کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ انفارمیشن کرائمز قانون کی خلاف ورزی کی دفعہ عائد کی جائے گی‘۔ 
ریاض پولیس کا کہنا ہے’ زیر حراست افراد کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: