Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی سے ٹکر مارنے اور کارکن کو زدوکوب کرنے کی وڈیو وائرل، شہری گرفتار

ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں الباحہ پولیس نے ایک  شخص کو گاڑی سے ٹکر مارنے اور دوسرے کو زدوکوب کرنے پر سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق باحہ پولیس نے بیان میں کہا کہ ایک مقامی شہری کو گاڑی سے ٹکر مارنے اور دوسرے پر تشدد کرنے والے سعودی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
باحہ پولیس نے کہا کہ ’واقعے کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے جسے انفارمیشن کرائمز قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا‘۔
وائل وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پٹرول پمپ پر سعودی شہری نے پٹرول پمپ کے ایک کارکن کو ٹکر ماری اورپھر گاڑی سے اتر کر دوسرے کارکن کو زدوکوب کیا۔ 
علاوہ ازیں ٹائر سکریچنگ کے دوران پک اپ کے الٹنے کے منظر پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائر سکریچنگ کے دوران اچانک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہے اور  کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔ 
وڈیو کلپ میں پک اپ الٹتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ لمحوں میں پک اپ کے ٹکڑے میں ہوا میں بکھرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جس سے موقع پر موجود افراد خوفزدہ ہوگئے۔ 

شیئر: