Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کے لیے بڑا دن‘، جدہ میں لوسیڈ گروپ کے پہلے کارپلانٹ کا افتتاح

ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں کی فیکٹریاں قائم کرنے کا اعلان جلد کیا جائے گا(فوٹو، العربیہ)
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں کی فیکٹریاں قائم کرنے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔  
الیکٹرک کار لوسیڈ فیکٹری کا افتتاح کنگ عبداللہ اکنامک سٹی  میں کردیا گیا ہے یہ ترقی یافتہ صنعت اور اقتصادی تنوع کے نئے مرحلے کی علامت ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الفالح نے کہا کہ سعودی عرب میں گاڑیوں کی صنعت  دیگر صنعتوں پر بھی اثر انداز ہوگی اس کی بدولت مملکت میں افرادی قوت کی استعداد میں بہتری ہو گی۔ 
الفالح کاکہنا ہے کہ  لوسیڈ کی فیکٹری کے بعد دوسری گاڑیاں بنانے والی فیکٹریاں بھی قائم کی جائیں گی ان میں ’سیر‘ کمپنی  کی فیکٹری بھی شامل ہو گی۔ 
الفالح نے کہا کہ سعودی عرب  نے لوسیڈ کمپنی کو اپنے یہاں سرمایہ کاری  کا موقع فراہم کرکے قابل فخر کام کیا ہے اس نے ایک  نئی کمپنی کی حیثیت سے مملکت میں سرمایہ کاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد امریکی حصص مارکیٹ میں قدم رکھنا جس سے اس کے پارٹنرز کا دائرہ وسیع ہوا۔ 
الفالح نے کہا کہ لوسیڈ فیکٹری کے افتتاح کا دن کمپنی اور سعودی عرب کے لیے عظیم دن ہے۔ 
الفالح نے کہا کہ لوسیڈ کمپنی  مختلف گاڑیوں کی صنعت کا اہم حصہ ہوگی۔

لوسیڈ کے بعد دوسری گاڑیاں بنانے والی فیکٹریاں بھی قائم کی جائیں گی(فوٹو، العربیہ)

خصوصا الیکٹرانک گاڑیوں اور سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی کی صنعتوں کے ساتھ اس کا رشتہ بنے  گا۔ 
الفالح نے کہا کہ سعودی عرب گزشتہ سو سال تک گاڑیاں درآمد کرتا رہا ہے اب وہ گاڑیاں درآمد کرنے والے مرحلے سے نکل کر گاڑیاں برآمد کرنے والے  مرحلےمیں قدم رکھ رہا ہے۔ 

شیئر: