Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی سربراہی میں سعودی وفد کا دورہ جرمنی

برلن میں سعودی جرمن انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد بھی کیا جائے گا( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح کی سربراہی میں پیر کو سعودی عرب کے سرکاری اور پرائیویٹ سیکڑ کا ایک وفد جرمنی کے شہر میونخ پہنچا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس دورے کا مقصد مملکت اور جرمنی کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے دائرے کو وسیع کرنا، سرمایہ کاری بڑھانا ، دونوں ملکوں کی پرائیویٹ کمپنیوں کے درمیان  شراکت داری کو فروغ دیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔
فریقین مملکت میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے جرمن کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ صحت نگہداشت، گاڑیوں ترقی یافتہ صنعت، پٹروکیمکل اور ماحول دوست توانائی کے شعبوں میں تعاون اور شراکت کے نئے امکانات تلاش کریں گے۔
سعودی وزیر کے دورہ جرمنی کے موقع پر برلن میں سعودی جرمن انویسٹمنٹ فورم بھی ہو گا جس میں دونوں ملکوں کے سرکاری عہدیداروں کے علاوہ دونوں ملکوں کی پرائیویٹ کمپنیوں کے ذمہ داران بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ 
فورم کے دوران فریقین سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ 
یاد رہے کہ  سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کا دورہ جرمنی مختلف ملکوں کے ساتھ سرمایہ کاری کی شراکت قائم کرنے اور مملکت کی معیشیت میں تنوع پیدا کرنے والے سعودی مشن کا حصہ ہے۔

شیئر: