رواں سال اگست میں سعودی عرب سے غیرملکیوں کی ترسیل زر میں 9.7 فیصد کمی
ماہانہ بنیاد پر جولائی کے مقابلے میں اگست میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں نےرواں سال اگست میں 10.77 ارب ریال کی ترسیل زر کی جو اگست 2022 کے مقابلے میں 9.7 فیصد کم رہی۔ گزشتہ سال اگست میں غیرملکیوں نے 11.92 ارب ریال بھیجے گئے۔
العربیہ نیٹ اور عاجل کے مطابق ساما نے بیان میں کہا کہ ماہانہ بنیاد پر جولائی 2023 کے مقابلے میں اگست میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی میں غیرملکیوں نے 10.63 ارب ریال کی ترسیل زر کی تھی۔
ساما کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگست 2023 میں سعودیوں نے بیرون ملک 4.9 ارب ریال کی ترسیل زر کی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 22.5 فیصد کم رہی۔ 2022 کے اگست میں سعودی شہریوں نے 6.3 ارب ریال کی ترسیل زر کی تھی۔
ساما کا کہنا ہے اگر ماہانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو اگست میں سعودیوں کی بیرون ملک ترسیل زر میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جولائی میں 5.8 ارب ریال کی ترسیل زر کی گئی تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں