Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات فروشی کے خلاف مہم  جاری 

مختلف شہروں میں منشیات فروشی پرمتعدد افراد کو گرفتار کیا گیا(فوٹو، ایکس )
الجوف پولیس نے حشیش اور نشہ آور گولیوں کا دھندا کرنے والے ایک سعودی شہری کو القریات کمشنری میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الجوف ریجن کی پولیس کا کہنا ہے کہ  مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن میں گشتی سیکیورٹی فورس نے نشہ آور پاؤڈر فروخت کرنے پر دو ایشیائی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
ریاض پولیس نے ممنوعہ طبی گولیوں اور حشیش کی فروخت کےلیے ایک مکان کو اڈے  کے طور پر استعمال کرنے والے 3 سعودیو ں کو گرفتار کیا گیا۔ 
جازان ریجن کے الدایر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 150 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ 
حائل ریجن میں  محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے حشیش، نشہ آور گولیوں اور ممنوعہ طبی گولیوں کا دھندا کرنے والے تین سعودی شہریوں کو حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: