سعودی حکام نے مملکت بھر میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرکے بڑی مقدارمیں منشیات اور نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ میں ایک شہری اور تین غیر ملکیوں کو دس کلو گرام حشیش فروخت کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا۔
عسیر ریجن میں تین شہریوں کو 15 کلو گرام حشیش فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد بپلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
جازان ریجن کے الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 120 کلو گرام قات ( نشہ آور پودے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ریاض پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ نے ایک شہری کو حشیش اور دیگر نشہ آور اشیا کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے‘۔