تریواندرم۔۔۔۔۔ہندوستانی ریاست نے مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں گائے کی خرید و فروخت پر پابندی کو سپریم کور ٹ میں چیلنج کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی وزیرزراعت سنیل کمار نے کہا کہ فیصلے کے خلاف قانونی ماہرین درخواست تیار کررہے ہیں جسے آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے انتہا پسندوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں مویشیوں کی خریدو فروخت پر پابندی لگائی ہے جو سیکولر ریاست کے تشخص کے خلاف ہے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ کیرلانے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو اپنی خوراک کی عادتوں سے متعلق دہلی یاناگپور سے سبق لینے کی ضرورت نہیں۔کیرلاکے لوگ اپنی روایتی خوراک کی عادتوں پر عمل پیرا ہیں جو صحت مند اور غذائیت سے بھرپور ہے اور کوئی انہیں تبدیل نہیں کرسکتا۔ ریاستی حکومت اپنی پسند کے مطابق خوراک کیلئے تمام سہولتیں فراہم کریگی۔کیرلاکے لوگوں کو دہلی یا ناگپور سے کسی ہدایت کی ضرورت نہیں۔