Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تباہ ہونیوالے طیارے کا بلیک باکس مل گیا

گوہاٹی۔۔۔آسام میں انڈین ایئرفورس کے تباہ ہونیوالے سخوئی30طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ریسکیوٹیم آسام اور اروناچل پردیش کی سرحد کے قریب بلیک باکس کی تلاش میں کامیاب رہی تاہم دونوں پائلٹوں کا پتہ نہیں چل سکا ان کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ ہند اور چین کی سرحد کے قریب آسام میں انڈین ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا تھابعد ازاں اس کا ملبہ سرحدی علاقے کے قریب ملا۔ طیارے نے تیز پور ایئر بیس سے پرواز بھری تھی۔

شیئر: