Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی کنارے میں فوجی چوکی پر حملہ، حماس کا عسکریت پسند ہلاک

رواں برس کے آغاز سے اب تک کم از کم 242 فلسطینی ہلاک ہوچکے( (فوٹو:روئٹرز)
مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعے کی شام اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک  فلسطینی کارکن اور اسلامی تحریک حماس کا رکن ہلاک ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ محمد جبریل رمانہ رام اللہ کے شمال مشرق میں البیرہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے‘۔
 ایک دوسرے فلسطینی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم اس کی تفصلات نہیں بتائی گئی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ’ یہ شخص حماس کے عسکریت پسندوں کی اس ٹیم کا رکن تھا جس نے اسرائیلی آباد کاروں کی بستی  بساغوت کے قریب ایک فوجی چوکی پر فائر بم پھینکے تھے‘۔
جائے وقوعہ پر اسرائیلی فوجیوں نے مشتتبہ افراد کی شناخت کی اور براہ راست فائرنگ کا جواب دیا۔ 
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے استفسار پر فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق  نہیں کہ فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے اعلان کے مطابق دونوں میں سے ایک ہلاک ہوا ہے۔
ایک بیان میں حماس نے محمد جبریل رمانہ کو اپنے ارکان میں سے ایک قرار دیا جواسرائیلی آباد کاروں کی بستی  بساغوت کے قریب اپنے لوگوں کے آزادی کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک ہوئے۔
مغربی کنارے میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری تشدد میں اسرائیلی فوج کے حملوں، فلسطینی دیہات پر آباد کاروں کے حملوں اور اسرائیلیوں پر فلسطیندوں کے حملوں میں اضافہ شامل ہے۔
رواں برس کے آغاز سے اب تک کم از کم 242 فلسطینی، 32 اسرائیلی، ایک یوکرینی اور ایک اطالوی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: