سعودی بچی براۃ بشیرنادر قسم کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود حیرت انگیز فن پارے تخلیق کررہی ہے۔
السعودیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے براۃ بشیر نے بتایا کہ ’ڈاؤن سنڈروم‘ میں مبتلا ہیں لیکن مرض کو اپنے لیے بڑے چیلنج کے طور پر لیا۔
براۃ بشیر نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے جس مرض میں مبتلا ہوں اس میں اور بھی بہت لوگ ہوں گے۔ میں نے ان کی زندگی کی دشواریوں کو محسوس کرتے ہوئے آرٹ کے ذریعے حل دینے کا فیصلہ کیا‘۔
سعودی بچی کا کہنا ہے کہ ’والدہ نے اس حوالے سے میری بڑی مدد کی۔ 2020 میں پینٹنگ کی شروعات کی تھی۔ اس کے لیے کئی کورس کیے۔ ٹریننگ کی اور آرٹ ورکشاپس میں حصہ لیا‘۔
براۃ بشیر کا کہنا تھا کہ ’عزم و حوصلے نے ساتھ دیا اور حیرت انگیز تخلیقات میں کامیابی ملی‘۔