ینبع العیص روڈ پر حادثہ، خاتون ٹیچر ہلاک، 5 زخمی
’ڈرائیور سمیت ایک کی حالت نازک ہے، دو خواتین کو درمیانے درجے کی چوٹ لگی ہے جبکہ ایک خاتون کو ہلی چھوٹیں لگی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ینبع، العیص روڈ پر ٹریک حادثے کے باعث خاتون ٹیچر ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثہ کل منگل کو صبح کے وقت سکول جاتے ہوئے مرکز المثلث میں پیش آیا ہے۔
مدینہ منورہ میں ہلال احمر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الزہرانی نے کہا ہے کہ ’منگل کی صبح 7 بجکر دو منٹ پر ہمیں حادثے کی اطلاع ملی‘۔
’فوری طور پر 4 ایمبولینس اور ایک ہیلی کاپٹر کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا‘۔
’جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ حادثے کے باعث ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہیں، ڈرائیور سمیت ایک کی حالت نازک ہے، دو خواتین کو درمیانے درجے کی چوٹ لگی ہے جبکہ ایک خاتون کو ہلی چھوٹیں لگی ہیں‘۔
’ہلال احمر کی ٹیم نے دو خواتین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہسپتال منتقل کیا جن کی حالت نازک تھی ، باقی کو ایمبولیس کے ذریعہ لے جایا گیا جبکہ ہلاک ہونے والی خاتون کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ‘۔