Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ گوئٹے انسٹیٹیوٹ کا انتخاب کیوں کررہے ہیں؟

جرمنی عالمی معیار کی یونیورسٹیاں،کمپنیاں اور کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں ہر سال ایک ہزار 200 سے زیادہ طلبا گوئٹے انسٹیٹیوٹ  کا انتخاب کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جرمن ثقافتی مرکز ایک متحرک مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ مرکز مختلف قسم کے کورسز اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیاری امتحانات بھی پیش کرتا ہے۔
یہ تجربہ طلبا کی لسانی اور ثقافتی مہارتوں کو ابھارنے اور جرمن بولنے والے ممالک میں تعلیم، کام، کاروبار، یا محض سیاحت کے لیے ان کے انضمام کی تیاری میں مدد کر سکتا ہے۔
جرمنی عالمی معیار کی یونیورسٹیاں،کمپنیاں اور کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ بہت سے مقامات اور تفریحی سرگرمیوں کا گھر بھی ہے۔
مختلف رفتار سے آن لائن اور آن سائٹ کورسز آپ کی دلچسپیوں اور ضروریات سے مماثل ہیں۔ طلبا ریاض اور جدہ میں گوئٹے انسٹیٹیوٹ کے نامور سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں تاکہ وہ زبان میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر سکیں۔
سنیچر کو مووی نائٹس، گیم نائٹس اور اسپراچ کیفے (چیٹ کیفے) کا تجربہ کریں یا ٹیم میں شامل ہوں اور ریاض میراتھن میں حصہ لیں۔
اگر آپ تکنیکی اور سائنسی شعبوں میں مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو انسٹیٹیوٹ جرمن یونیورسٹیوں کے لیے ایک سال کی  تیاری کا پروگرام  پیش کرتا ہے۔
گوئٹے انسٹیٹیوٹ سعودی عرب کے بنیادی اہداف سعودی سکولوں میں جرمن زبان کو فروغ دینا، جرمن اساتذہ کے لیے مزید اہلیت کے پروگراموں کی حمایت اور بین الاقوامی ثقافتی تعاون کو فروغ دینا ہیں۔
معیاری آمنے سامنے یا آن لائن لینگویج کورسز کی ایک وسیع رینج کے علاوہ یہ ادارہ طبی اور دانتوں کے پیشہ ور افراد کے لیے خصوصی کورسز کے ساتھ ساتھ سیاحت اور مہمان نوازی کے لیے پیشہ ور جرمن کورسز بھی پیش کرتا ہے۔

شیئر: