Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹریول انڈسٹری کو سپورٹ اور ترقی دینے کے لیے معاہدہ

ٹورازم ڈیولپمنٹ فنڈ اورمکاتفہ کمپنی نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی ٹریول انڈسٹری کو سپورٹ اور ترقی دینے کے لیے ٹورازم ڈیویلپمنٹ فنڈ نے ریاض میں قائم نجی کنسلٹنسی فرم مکاتفہ کمپنی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس معاہدے کا مقصد فریقین کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے جس میں معلومات کے تبادلے اور فیلڈ میں دستیاب مہارت پر زور دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ تفہیم ملک کی خوشحالی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان شراکت کو مضبوط بنانے اور زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے مملکت کے عزم سے پیدا ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ معاہدہ مملکت کی قومی سیاحت کی حکمت عملی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جو 2030 تک 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنا چاہتی ہے جبکہ مجموعی گھریلو پیداوار میں ٹریول شعبے کے تعاون کو 10 فیصد سے زیادہ بڑھانا چاہتی ہے۔
معاہدے کے تحت دونوں فریق سعودی عرب میں سیاحت کو آگے بڑھانے کے لیے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کے پروگراموں سے مستفید ہونے کے لیے نامزد اداروں کی حمایت کے لیے ایک مربوط فریم ورک تیار کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔
یہ دونوں فریقوں کی جانب سے منظور شدہ منفرد شرائط و ضوابط کے مطابق آئے گا جس سے ان تنظیموں کو اپنی تجارتی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور اسے برقرار رکھنے کی اجازت ملے گی۔
یہ معاہدہ معاشی اور سماجی سطحوں پر مثبت اثر ڈالے گا، شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور نئی لیبر مارکیٹوں کو اوپن کرے گا۔
اس معاہدے سے  آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے اور سعودی ویژن 2030 کے مطابق پیداواری بنیاد کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
2018 میں قائم کی گئی مکاتفہ کمپنی نجی شعبےکو متحد کرنے،منظم کرنے اور اسے پیشہ ورانہ طریقے سے پبلک سیکٹر کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے اپنی وکالت کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مہارت رکھتی ہے۔
جون 2020 میں قائم کیا گیا ٹورازم ڈیویلپمنٹ فنڈ جس کے پاس چار بلین ڈالر کا سرمایہ ہے سعودی عرب کے اہم مقامات اور بین الاقوامی شراکت داروں کی ممکنہ سیاحتی سرمایہ کاری تک رسائی کو تیز کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

شیئر: