Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں جوئے کا اڈہ چلانے کا الزام، ایشیائی کو تین ماہ قید، ایک لاکھ درہم جرمانہ

پولیس اہلکار نے تمام معلومات حاصل کرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی کرمنل کورٹ نے ایک ایشیائی کو جوئے کا اڈا چلانے کے الزام میں ایک لاکھ درھم جرمانہ اورتین ماہ قید کی سزا کا حکم سنا یا ہے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق ملزم نے عوامی مقام پر جوئے کا اڈا قائم کیا ہوا تھا جہاں وہ 10 درھم فیس وصول کی جارہی تھی۔ 
ملزم کے بارے انکشاف اس وقت ہوا جب دبئی کے النخیل کے علاقے میں سادہ لباس میں ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکار کو وہاں غیرمعمولی سرگرمی دکھائی دی۔ 
سادہ لباس میں اہلکار نے ملزم سے رابطہ کرکے خود بھی جوا کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس کی شرائط معلوم کیں۔ 
پولیس اہلکار نے تمام معلومات حاصل کرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے جوئے کے لیے استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اس بات کا اقرار کیا کہ اس نے جوئے کا اڈا النخیل کے علاقے میں معروف ہوٹل کے عقب میں فٹ پاتھ پرقائم کیا تھا۔ 

شیئر: