Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج وعودہ اور خروج نہائی استعمال نہ ہونے پر کینسل کیسے کرائیں؟

ویزے کو 90 روز کی مدت ختم ہونے سے قبل کینسل کرایا جائے (فوٹو: سعودی جوازات)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات ‘ کا کہنا ہے کہ ’غیرملکیوں کے خروج وعودہ اور خروج نہائی ویزوں کو استعمال نہ کرنے کی صورت میں انہیں منسوخ کرنے کی سہولت ابشر پلیٹ فارم پر موجود ہے۔‘ 
سبق نیوز کے مطابق جوازات نے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پرغیرملکیوں کے اہل خانہ اور گھریلو کارکنوں کے ایگزٹ ری انٹری اورفائنل ایگزٹ ویزے کی منسوخی کے حوالے سے واضح کیا کہ ’ویزے کو استعمال نہ کرنے کی صورت میں اسے 90 روز کی مدت ختم ہونے سے قبل ابشر اکاؤنٹ سے کینسل کرایا جائے بصورت دیگر مقررہ مدت ختم ہونے پرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔‘ 
’گھریلو کارکنوں کے ایگزٹ ری انٹری یا فائنل ایگزٹ کو استعمال نہ کرنے کی صورت میں اسے کینسل کرانے کے لیے ابشر یا مقیم پلیٹ فارم پرموجود ’خدمات العمالہ‘ کے براؤز میں جائیں جس کے بعد ’الخدمات‘ کو اوپن کریں جہاں ’التاشیرات‘ کا آپشن موجود ہو گا جسے کلک کرنے پرویزے کو کینسل کرنے کا آپشن موجود ہو گا۔‘ 
واضح رہے کہ ایسے ایگزٹ ری انٹری ویزے جن میں واپسی کی تاریخ کا تعین کیا جاتا ہے ان کے لیے منسوخی کا وقت واپسی کی تاریخ سے قبل تک ہوتا ہے کیونکہ ایسے ویزے دنوں کے حساب سے جاری کیے جاتے ہیں۔  
ایگزٹ ری انٹری یا فائنل ایگزٹ ویزے وقت مقررہ پرکینسل نہ کرانے کی صورت میں ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جس کی ادائیگی کے بعد ہی جوازات میں غیرملکی کی فائل اوپن ہو سکتی ہے۔ 

شیئر: