Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر پورٹل میں اپ ڈیٹ، بعض خدمات متاثر ہوں گی

’اپ ڈیٹ کے دوران پورٹل کی بعض خدمات سے فائدہ اٹھانا ممکن نہیں ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
ابشر پورٹل میں جمعہ کو اپ ڈیٹ کی جائے گی جس کے باعث بعض خدمات متاثر ہوسکتی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اپ ڈیٹ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 12 بجے سے شروع ہوں گی اور جمعہ کی دوپہر ایک بجے تک جاری رہیں گی۔
ابشر انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اپ ڈیٹ کے دوران پورٹل کی بعض خدمات سے فائدہ اٹھانا ممکن نہیں ہوگا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی مذکورہ وقت سے کافی پہلے ابشر پر اپنے کام مکمل کرلیں یا پھر اپ ڈیٹ ختم ہونے کا انتظار کریں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پورٹل پر اپ ڈیٹ خدمات کی بہتری کے لیے کی جارہی ہیں‘۔

شیئر: