Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: قصاص سے 3نوجوانوں کو نجات

طائف .... طائف میں اصلاح معاشرہ کمیٹی نے 3نوجوانوں کو قصاص کی سزا سے نجات دلادی۔ کمیٹی کے چیئرمین سعد المیمونی نے بتایا کہ سماجی شخصیات کے تعاون سے یہ کامیابی نصیب ہوسکی۔ایک مقتول کے والد ناصر احمد العبدلی نے اپنے بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کردیا جبکہ بنگلہ دیشی منیر حسین عبدالقادر کے وارثوں کے نمائندے نے مصری شہری عبداللہ علی علی السودانی کو 4لاکھ دیت کے بدلے گردن زدنی سے دستبرداری دیدی۔ علاوہ ازیں مقتول کے بھائی ناصر الحارثی نے تمام وارثوں کی جانب سے رائد الحارثی کو دیت لیکر قصاص سے معاف کرنے کی منظوری دیدی۔ قائم مقام کمشنر طائف نے معافی پر مقتولین کے ورثاءکا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: