Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سے ملتان پہنچنے والے پی آئی اے کے طیارے کا دورانِ لینڈنگ ٹائر پھٹ گیا

پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ جدہ سے ملتان پہنچا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
جدہ سے ملتان پہنچنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کا لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ’طیارے کے ٹائر پھٹنے کا واقعہ جمعہ کو ملتان ایئرپورٹ پر پیش آیا۔‘
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ’جدہ سے ملتان آنے والے طیارے کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مقامی میڈیا میں چلنے والی یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ پی آئی اے کے جہاز کو ملتان میں کوئی حادثہ پیش آیا ہے۔‘
تاہم انہوں ںے اس بات کی تصدیق کی کہ ’لینڈنگ کے دوران طیارے کا ایک ٹائر پنکچر ہوا تھا اور ایسا اکثر ہوجاتا ہے جس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔‘
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ’بوئنگ 777 طیارے کی لینڈنگ کے دوران اس کے ساتویں ٹائر کو نقصان پہنچا جس کے بعد جہاز کو ملتان ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’بوئنگ 777 طیارے کا ٹائر لاہور سے ملتان پہنچا دیا جائے گا۔

شیئر: