Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینزویلا اور موناکو میں سعودی سفرا نے اسناد سفارت پیش کردیں

اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
موناکو اور وینزویلا میں سعودی عرب کے سفرا نے اپنی اسناد سفارت پیش کی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وینزویلا میں سعودی سفیر عبداللہ بن محمد السیحانی نے دارالحکومت کراکس میں صدر نکولس مادورو موروس کو اسناد سفارت پیش کیں۔
اس موقع پر وینزویلا کے وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔
فرانس میں سعودی عرب کے سفیر فہد الرویلی نے غیرمقیم سفیر کی حیثیت سے اسناد سفارت موناکو کے پرنس البرٹ دوم کو پیش کیں۔
موناکو کے پرنس البرٹ دوم نے سعودی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے فرائض میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی عرب اور موناکو کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: