Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نے برونائی کے سلطان کو اسناد سفارت پیش کردیں

سعودی سفیر نے سعودی قیادت کی طرف سے تہنیتی پیغام بھی دیا ( فوٹو: ایس پی اے)
برونائی دارالسلام میں سعودی سفیر محمد بن عبداللہ البریثن  نے بدھ کو دارالحکومت بندر سیری بگاوان میں برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کو اسناد سفارت پیش کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی سفیر نے اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا تہنیتی پیغام دیا جس میں برونائی کی حکومت اور عوام کی ترقی و خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
برونائی کے سلطان نے بھی سعودی قیادت کو جوابی خیر سگالی کا پیغام دیا۔ انہوں نے سعودی سفیر کی نئے عہدے پر کامیابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

شیئر: